4 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان، جاسوسی کے مسئلے کو امریکا کے سامنے اٹھائے گا

ہندوستان، امریکی انتظامیہ سے اس بات کی وضاحت چاہتا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے واشگنٹن میں موجود ہندوستانی سفارتخانے کی الیکڑانک نگرانی کیوں کی تھی۔

ابنا: ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا امریکا میں واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہندوستانی سفارتخانے کی نگرانی کئے جانے کی خبروں سےہمیں تشویش ہے اور ہم اس معاملے کو امریکا کے سامنے اٹھائیں گے۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے میڈیا میں آئی ان خبروں کو دیکھا اور پڑھا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجینسی نے جن سفارت خانوں کی نگرانی کی ہے ان میں ہندوستانی سفارتخانہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبروں سے ہمیں تشویش ہے اور ہم یقینی طور پر اسے امریکی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے۔
.......
/169